’’ہم خود گھر سے گئے تھے‘‘ایان اور انابیہ کے بیان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کراچی سے تاوان کیلئے اغوا ہونے والے کمسن بہن بھائیوں  کے بازیابی کے بعد بیان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے ۔

 ایان اور انابیہ نے بازیابی کے بعد  بیان دیا ہے کہ وہ گھر سے خود گئے تھے ، کمسن انابیہ کا کہنا تھا کہ خالہ مارتی تھیں جبکہ ایان نے بیان دیا کہ ہم سے واش روم صاف کراتے تھے، خالہ فیس واش بھی کراتی تھیں، سامنے آنے والی ویڈیو ایس ایس پی سینٹرل کے دفتر میں بنائی گئی ہے، ویڈیو میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ آخر میں ایان ویڈیو بنانے والے سوال کرتا ہے کہ کیا آپ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کریں گے ؟ 
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ہی رینجرز نے ایان اور انابیہ کو بازیاب کروایا تھا ، بازیابی کے بعد رینجرز نے دعویٰ کیاتھا کہ بھائی بہن کو اغوا کیا گیا تھا، دونوں کا اغوا تاوان کی غرض سے ہوا تھا، بچوں کی رہائی کیلئے 10 لاکھ تاوان مانگا گیا تھا، تاوان کیلئے والدہ کو دبئی کال کی گئی تھی، تکنیکی ذرائع سے بچوں کا سراغ لگایا، اغوا کار گرفتاری سے بچنے کے لیے بچوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، بچوں کو نارتھ ناظم آباد کے علاقے حیدری میں چھوڑا گیا، پاکستان رینجرز نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو تحویل میں لیا، بچوں کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔