ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غلط پرنٹ شدہ کرنسی نوٹوں کا معاملہ، اسٹیٹ بینک کی وضاحت آگئی

غلط پرنٹ شدہ کرنسی نوٹوں کا معاملہ، اسٹیٹ بینک کی وضاحت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: غلط پرنٹ شدہ کرنسی نوٹوں کے معاملے پر اسٹیٹ بینک کی وضاحت آگئی ۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے پاس غلط پرنٹ شدہ بینک نوٹ الگ کرنے کا مضبوط نظام موجود ہے،بڑے پیمانے کی پروڈکشن کے عمل میں ایسے نقائص کا خدشہ رہتا ہے۔

 ترجمان سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ  تمام کوالٹی چیکس کے باوجود غلط پرنٹ شدہ بینک نوٹوں میں سے چند نوٹ بینکوں یا عوام تک پہنچنے کا امکان ہوتا ہے، این بی پی ماڈل کالونی برانچ کو فراہم کیے گئے نوٹوں میں سے صرف 10 غلط شائع شدہ نوٹ سامنے آئے ہیں، ملک میں پرنٹ ہونے والے اور زیر گردش نوٹوں کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے یہ مقدار انتہائی معمولی ہے ۔غلط پرنٹ شدہ نوٹوں کی جگہ درست نوٹ ایس بی پی بی ایس سی کے کاؤنٹرز سے حاصل کیے جاسکتے ہیں،مستقبل میں اس قسم کے واقعے سے بچنے کے لیے اندرونی کنٹرولز کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

 یاد رہے کہ کراچی میں نئے کرنسی نوٹوں کے ایک سائیڈ پر پرنٹ ہونے اور بینکوں کو فراہم ہونے کا انکشاف ہوا ہے،ان نوٹوں کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی ۔