قومی و صوبائی اسمبلی کے بعد تحریک انصاف سینیٹ سے بھی آؤٹ

قومی و صوبائی اسمبلی کے بعد تحریک انصاف سینیٹ سے بھی آؤٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شعیب مختار : پاکستان تحریک انصاف سینیٹ انتخابات میں پارٹی کے ٹکٹ پر حصہ نہیں لے سکے گی۔ 
تحریک انصاف سینیٹ کی 48 نشستوں پر سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لے گی۔ سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مذکورہ نشستوں کے لیے انتخابی شیڈول کل جاری کیا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ 2018 میں منتخب ہونے والے 52 سینیٹرز ریٹائر ہو چکے ہیں۔ 
چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی گزشتہ روز ریٹائر ہو گئے تھے، اس کے علاوہ سینیٹ میں گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے 13، پاکستان پیپلز پارٹی کے 12، پی ٹی آئی کے 8 سینیٹرز ریٹائرڈ ہو گئے تھے۔ سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نشست خالی ہے۔صادق سنجرانی بلوچستان اسمبلی میں رکن کی حیثیت حلف اٹھا چکے ہیں۔  
جمعیت علمائے اسلام ف، پی کے میپ اور نیشنل پارٹی کے دو سینیٹر اور بلوچستان عوامی پارٹی کے چھ سینیٹر ریٹائرڈ ہو چکے ہیں، جبکہ جماعت اسلامی، ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ فنکشنل کے ایک ایک سینیٹر ریٹائر ہو چکے ہیں۔ 
سینیٹ میں 48 سینیٹرز کی مدت مکمل نہیں ہوئی ہیں۔ فاٹا کی مخصوص نشستیں ختم ہونے کے بعد سینیٹ کی نشستوں کی تعداد 96 ہو چکی ہے۔