ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ادارے تباہ ،ملک جھوٹ پر چل رہا ہے: بانی پی ٹی آئی

ادارے تباہ ،ملک جھوٹ پر چل رہا ہے: بانی پی ٹی آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ سارا ملک جھوٹ پر چل رہا ہے۔ ادارے تباہ ہو چکے ہیں۔ 

 اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے، الیکشن جھوٹے ہوئے، اداروں کی ساکھ ختم کر دی گئی۔ سیکورٹی تھریٹ کا کہا جا رہا ہے یہ بھی جھوٹ ہے۔ انتخابات میں پی ٹی آئی کو میدان میں نہیں آنے دیا گیا۔ ووٹر نے پولنگ ڈے پر ان سے بدلہ لیا،لیکن ووٹ کے ذریعے تبدیلی کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ انھوں نے مینڈیٹ چھین کر قوم کی امید ختم کر دی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ میری ساری پیشگوئیاں سچ ثابت ہوئیں،اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے۔ کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، وکلاء تک سے ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں۔  اب مہنگائی میں اضافہ ہو گا،عوام باہر نکل آئے گی۔  ہمارا پرامن احتجاج کا سلسہ جاری رہے گا۔ ہم انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔ سینٹ الیکشن میں پھر پیسہ چلنے والا ہے۔ گزشتہ سینٹ انتخابات میں گیلانی کا بیٹا پکڑا گیا، آج تک سزا نہیں ہوئی۔