لاہور پٹرولنگ پولیس اور ڈولفن کوگشت سے روک دیا گیا

لاہور پٹرولنگ پولیس اور ڈولفن کوگشت سے روک دیا گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)ڈولفن اور لاہور پٹرولنگ پولیس میں پٹرول کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا۔

لاہور پٹرولنگ پولیس اور ڈولفن کوگشت سے روک دیا گیا۔پٹرولنگ پولیس اور ڈولفن کو سٹینڈنگ پوزیشن میں ڈیوٹیاں کرنے کا حکم دیدیا گیا۔

 افسران کا حکم ہے کہ پٹرولنگ پولیس اور ڈولفن اہلکاروں بھی ہیڈ ہیڈ کوارٹرکی بجائے ڈائریکٹ ڈیوٹی پوائنٹ پر پہنچیں گے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق پٹرولنگ پولیس پٹرولنگ کی بجائے ایک ہی پوائنٹ پر 8گھنٹے ڈیوٹی کرے گی۔

پٹرولنگ پولیس کی 110 سے صرف 10 گاڑیاں مختلف مقامات پر تعینات ہیں،ڈولفن فورس کی بھی صرف 6چھ ٹیمز ہر ڈویزن میں تعینات کی گئیں۔

پٹرولنگ پولیس اور ڈولفن کی باقی نفری کو ہیڈ کوارٹر کلوز کر دیا گیا۔