امرود  کے بے شمار طبی فوائد  جان کر آپ  حیران رہ جائیں گے

guava,benefits,
کیپشن: Guava,
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  امرود ایسا پھل ہے جو جسم کو توانائی فراہم کرنے کے ساتھ بہت سی بیماریوں کا علاج بھی ہے۔

 امرود ایک اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامن سی، پوٹاشیم اور فائبر سے بھرپور پھل ہے اور زبردست غذائی اجزا اسے صحت کے لیے بہت فائدہ مند بھی بناتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق امرود  میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور وٹامنز دل کو جسم میں گردش کرنے والے مضر فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے جبکہ پوٹاشیم اور حل پذیر فائبر بھی دل کی صحت کو بہتر بنانے میں کردار کرسکتے ہیں جبکہ پتوں کا ایکسٹریکٹ بلڈ پریشر کو گھٹاتا ہے، نقصان دہ کولیسٹرول میں کمی اور فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح بڑھا سکتا ہے۔ہائی بلڈ پریشر اور نقصان دہ کولیسٹرول دونوں امراض قلب اور فالج کے اہم عناصر ہوتے ہیں۔

امرود غذائی فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ ثابت ہوتا ہے اور زیادہ امرود کھانے سے آنتوں کے افعال میں بہتری اور قبض کی روک تھام ممکن ہوسکتی ہے۔صرف ایک امرود سے دن بھر میں درکار فائبر کی 12 فیصد مقدار حاصل ہوجاتی ہے جبکہ اس کا ایکسٹریکٹ بھی ہاضمے کی صحت کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔یہ پھل متعدد طریقوں سے ممکنہ طور پر دل کی صحت کو بہتر بناسکتا ہے۔

ایک  تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کھانے سے پہلے پکے امرود کھانے سے لوگوں کا بلڈ پریشر 8 سے 9 پوائنٹ تک کم ہوگیا، اسی طرح کولیسٹرول کی سطح میں 9.9 فیصد کمی آئی جبکہ فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح 8 فیصد بڑھ گئی۔
 امرود کا شمار جسمانی وزن میں کمی کے لیے چند بہترین غذاﺅں میں ہوتا ہے کیونکہ ایک امرود میں محض 37 کیلوریز ہوتی ہیں اور روزانہ درکار فائبر کی 12 فیصد مقدار مل جاتی ہے۔

کم کیلوریز کے باوجود یہ پیٹ کو جلد بھر دیتا ہے جس سے زیادہ کھانے کی عادت سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے اور جسمانی وزن میں کمی کا  امکان بھی بڑھتا ہے، اس کے ساتھ وٹامنز اور منرلز بھی جسم کو حاصل ہوتے ہیں۔یہ پھل وٹامن سی سے بھرپور پھل ہے اور ایک امرود سے ایک مالٹے کے مقابلے میں دوگنا زیادہ مقدار میں وٹامن سی جسم کو ملتا ہے۔وٹامن سی جسمانی مدافعتی نظام کے کردار کو مستحکم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس سے موسمی نزلہ زکام کا دورانیہ بھی کم کیا جاسکتا ہے۔

امرود میں ورم کش خصوصیات بھی ہوتی ہیں اور جراثیم کش ہونے کی وجہ سے بھی یہ انفیکشن کے خلاف جدوجہد کرتا ہے جبکہ جراثیموں کو مارتا ہے، اس لیے اسے کھانا دانت کے درد کے لیے اچھا گھریلو ٹوٹکا ثابت ہوتا ہے۔