بھارتی اداکار کو  شادی کے  پانچ ہزارپیغامات موصول،لو میرج کریں گے یا ارینج، بتا دیا

Bahu bali,Indian movie hero,Parbhas
کیپشن: Parbhas file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکار کو  شادی کے 5000 پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپر ہٹ فلم ’’باہو بلی‘‘ کے ہیرو تیلگو اداکار پربھاس کو شادی کے 5000 پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ اس بات کا انکشاف اداکار پربھاس نے اپنی آنے والی فلم ’’رادھے شیام‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں دئیے گئے انٹرویو میں کے دوران کیا۔

پربھاس نے کہا شادی کی وہ تمام درخواستیں میری لیے بڑی الجھن بن گئیں۔ میں شادی تو ظاہر ہے ضرور کروں گا لیکن کب ابھی یہ  معلوم نہیں، انہوں نے کہا کہ وہ محبت کی شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اداکار پربھاس نے کہا میری ماں  کی خواہش ہے کہ میں جلد سے جلد شادی کے بندھن میں بندھ جاؤں۔ اداکار  کا کہنا ہے کہ  کہ وہ صحیح وقت آنے پر شادی کرلیں گے۔