ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد ضابطے کے مطابق قرار

وزیرِ اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد ضابطے کے مطابق قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اراکین کے دستخطوں کی تصدیق مکمل،  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد ضابطے کے مطابق قرار دے دی۔

قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اور ریکوزیشن پر اراکین کے دستخطوں کی تصدیق مکمل ہوگئی، ریکوزیشن اور تحریک عدم اعتماد پر کسی بھی رکن کے دستخط مشکوک یا رول آف سائن کے خلاف نہیں نکلے جس کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ضابطہ کے مطابق قرار دے دی۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے شعبہ قانون سازی نے تمام ضوابط پورے کرنے کے بعد فائل اسپیکر کو بھجوا دی اور ساتھ ہی اسپیکر قومی اسمبلی کو 22 مارچ سے قبل کسی بھی دن اجلاس بلانے کی تجویزدے دی گئی۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان نے تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورت کے لیے سینئر قیادت کو اسلام آباد میں  اپنی رہائش گاہ بنی گالہ بلا لیا، اجلاس میں پرویزخٹک، علی زیدی، فواد چوہدری اور شفقت محمود شرکت کریں گے۔

ذرئع کے مطابق اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی حکمت عملی پر غور ہوگا اور وزیراعظم قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی حتمی منظوری دیں گے۔