طالبعلم کے ہاتھوں خاتون ٹیچر قتل

طالبعلم کے ہاتھوں خاتون ٹیچر قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی شہباز) تھانہ سندر کے علاقہ میں طالب علم نے استانی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیاجبکہ استانی کی بہن کو سر پر ہتھوڑا مار کر شدید زخمی کردیا، ڈولفن سکواڈ نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سندر کے علاقہ مراکہ گاؤں میں 35سالہ شگفتہ پرائیویٹ سکول کی ٹیچرتھی،جبکہ ملزم 16سالہ رضوان بھی اسی سکول کا طالب علم تھا، ملزم رضوان قصور کا مستقل رہائشی ہے جو یہاں اپنے رشتے داروں کے گھر رہائش پذیر تھا، ملزم کے سکول کی کسی دوسری ٹیچر کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، مقتولہ شگفتہ نے دونوں کی شکایت پرنسپل کو کی تھی جس کے بعد پرنسپل نے متعلقہ ٹیچر اور ملزم رضوان کو سکول سے نکال دیا، اس رنج پر ملزم بدلہ لینے کیلئے 35سالہ ٹیچر شگفتہ کے گھر پہنچ گیا اور تیز دھار چاقو کے وار کرکے شگفتہ کو قتل کردیا۔

ملزم نے استانی کی بہن فرخندہ کو بھی ہتھوڑا مار کر شدید زخمی کردیا، اطلاع ملتے ہی ڈولفن پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور مزید کارروائی کیلئے تھانہ سندر پولیس کے حوالے کردیا،زخمی فرخندہ کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مقتولہ شگفتہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer