ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امن معاہدہ اب پہلے سے کہیں زیادہ قریب آچکا ہے؛ وزیراعظم

امن معاہدہ اب پہلے سے کہیں زیادہ قریب آچکا ہے؛ وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امن معاہدہ اب پہلے سے کہیں زیادہ قریب آچکا ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں امن معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے امن معاہدے سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان امن معاہدے کی تکمیل کے لیے سرگرم اقدامات میں مصروف ہیں۔ معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حتمی منظوری کے فوراً بعد امن معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ امن معاہدے کے بعد اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان دونوں فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، مذاکراتی عمل کامیاب بنانے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔