ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت 15 جون اقبال ہال بادشاہی مسجد لاہور میں منعقد ہو گا.

اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی چاند دیکھنے کی شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ زونل زونل کمیٹی  کا اجلاس بیک وقت کوہسار بلاک اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں یکم محرم الحرام 1448 ہجری اور یوم عاشور کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق چاند کی رویت سے متعلق تمام اطلاعات اکٹھی کرنے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی حتمی فیصلہ جاری کرے گی، جس کے بعد نئے اسلامی سال کے آغاز کا اعلان کیا جائے گا۔