ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نےمہنگائی میں کمی کا عندیہ دیدیا

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نےمہنگائی میں کمی کا عندیہ دیدیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹتے ہی مہنگائی کی شرح بھی کم ہو جائے گی۔

 جمعہ کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب  نے کہا کہ موجودہ سال کے دوران بھی ایران امریکہ جنگ کے باوجود بھی مہنگائی کی اوسط شرح تقریباً 7 فیصد رہنے کی توقع ہےجو کہ موجودہ مالی سال کے تخمینہ 7.5 فیصد سے کم ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں افراط زر کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ مشرق وسطیٰ کی کشمکش ہے۔

 وزیرخزانہ  نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹتے ہی مہنگائی کی شرح بھی کم ہو جائے گی۔