ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی بحفاظت وطن واپسی، وزیراعظم کی اہم ہدایات

ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی بحفاظت وطن واپسی، وزیراعظم کی اہم ہدایات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران میں موجود پاکستانی زائرین کو وطن واپسی اور انکی حفاظت کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کردی ، کہا کہ زائرین کی حفاظت کیلئے اقدامات کیے جائیں. 

وزیرِ اعظم کی ہدایت پر دفتر خارجہ میں کرائسس مینجمنٹ سیل قائم کردیا گیا، ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو ہدایات بھی جاری کردی گئیں۔ 

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زائرین کی با حفاظت وطن واپسی کیلئے تمام تر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں. انہوں نے کہا کہ خطے میں صورتحال معمول پر آنے تک دفتر خارجہ اور ایران میں پاکستانی سفارتخانہ الرٹ رہے.