سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوگیا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 29 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 282.67 روپے سے بڑھ کر 282.96روپے پر بند ہوا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر ڈالر مہنگا ہورہا ہے ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوکر 285.12 روپے پر پہنچ گیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 27 پیسے کمی سے 328.57 روپے، برطانوی پاؤنڈ 86 پیسے سستاہوکر 386.30 روپے پر آگیا، یو اے ای درہم 3 پیسے بڑھ کر 77.72 روپے، سعودی ریال 4 پیسے کم ہوکر 75.93 روپے کا ہوگیا ۔