سٹی 42 : پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو نے اسرائیل کے ایران پر بلااشتعال حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
بلاول بھٹو نے ایرانی عوام سے اس مشکل کی گھڑی میں دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور خطے کے امن و استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام ذمہ دار اقوام اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، ذمہ دار اقوام اور اقوام متحدہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے لیے مل کر کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کے مثبت کردار سے جارحیت اور تصادم کے بجائے دنیا میں امن اور سلامتی کو فروغ حاصل ہوگا ۔
