ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یاسر حسین کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی کیا ہے؟ اداکار کا اعتراف

یاسر حسین کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی کیا ہے؟ اداکار کا اعتراف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز کے اداکار و ہدایتکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ان کی اہلیہ اقرا عزیز ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں یاسر حسین نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس آدمی کی سب سے بڑی کامیابی اسکی بیوی ہے‘۔ 

یاسر نے اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ میری سب سے بڑی کامیابی میری بیوی ہے اور میں اس بات کو سچ مانتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ اقرا ہی میری سب سے بڑی طاقت ہے کیونکہ جب میں کوئی بھی کام کرتا ہوں تو وہ اس ہی لیے ممکن ہوپاتا ہے کہ اقرا گھر اور بچے کو سنبھالتی ہیں۔ 

یاسر حسین نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ ہر مرد کی بڑی کامیابی اس کی بیوی ہی ہونی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اکثر مرد اپنی بیگمات کی قربانیوں کی قدر نہیں کرتے ان کی قدر نہیں کرتے مگر دراصل ان کی ہی وجہ سے سب کام ہوتے ہیں وہی آدمی کا اصل سہارا ہیں۔

سوشل میڈیا پر یاسر حسین کا اپنی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز سے متعلق یہ بیان تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ 

Ansa Awais

Content Writer