بسیم سلطان : لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت شہر بھر میں 125 ترقیاتی سکیموں کے لیے 28 ارب 38 کروڑ روپے کے ٹینڈرز جاری کیے گئے۔ حیران کن طور پر تمام سکیموں کی بڈ کاسٹ اوسطاً 21 فیصد کم آئی ہے، جس پر ترقیاتی کاموں کے معیار پر خدشات جنم لینے لگے ہیں۔
علامہ اقبال زون کی 66 سکیموں کی بڈ 19.7فیصد کم لگی.واہگہ زون کی 44 سکیموں کی بڈ کاسٹ 20.4فیصد کم آئی.عزیز بھٹی زون کی 21 سکیموں کی بڈ کاسٹ 21.6فیصد کم رہی,یو سی 111 ہنجروال میں ترقیاتی کام کی بڈ کاسٹ 35.7فیصد کم رہی ہے۔
یو سی 113 جوڈیشل کالونی 2 کی بڈ کاسٹ 35 فیصد کم رہی،یو سی 221 جوہر ٹاؤن کی ترقیاتی سکیموں کی کاسٹ 26 فیصد کم رہی،یو سی 191 ، 194 کے ترقیاتی کاموں کی بڈ کاسٹ 27 فیصد کم رہی ہے۔
بڈ کاسٹ کم ہونے سے ترقیاتی سکیموں میں لو کوالٹی میٹریل استعمال ہونے کا خدشہ ہے۔