(کاوش میمن)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی کارجحان ہے اورہنڈرڈ انڈیکس میں 2154 پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
100انڈیکس 1لاکھ 21 ہزار 928 کی سطح پر آگیا ہے جبکہ گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس 124093 پر بند ہوا تھا۔
گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100انڈیکس 2148 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 26 ہزار کی سطح عبورکرگیا تھا ، جمعرات کوکاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 855 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 25 ہزار 208 پوائنٹس کی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب کل انٹر بینک میں ڈالربھی 7 پیسے سستا ہواتھا جس کے بعد ڈالر کی انٹربینک قیمت 282 روپے 40 پیسے ہو گئی تھی۔