ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران نے جوابی کارروائی کی تو امریکا اپنا اور اسرائیل کا دفاع کرے گا:ٹرمپ

ایران نے جوابی کارروائی کی تو امریکا اپنا اور اسرائیل کا دفاع کرے گا:ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایران کی جوابی کارروائی کی صورت میں امریکا اور اسرائیل کا بھرپور دفاع کریں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وارننگ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے کسی بھی قسم کی جوابی کارروائی کی تو امریکا نہ صرف اپنے مفادات بلکہ اسرائیل کا بھی مکمل دفاع کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے اپنے تازہ بیان میں واضح کیا کہ ایران کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا خطے میں اپنے اتحادیوں خصوصاً اسرائیل کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا اور ایران کو کسی بھی حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں قیام امن کا خواہاں ہے مگر اگر اس کے مفادات کو خطرہ لاحق ہوا تو بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر چکی ہے۔