بیپرجوئے، سجاول میں سڑک بہہ گئی،فوج نے لوگوں کو کشتیوں میں محفوظ مقام پہنچایا

Sajawal Road destroyed, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سمندری طوفان بیپرجوائے کے پیشِ نظر پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

سجاول کے علاقے خروچن میں سڑک سمندری لہروں کی نظر ہو گئی۔ پاک فوج کے امدادی دستوں  نےکشتیوں کے ذریعے مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے میں مدد کی۔ گھاروچن اور کیٹی بندر میں بھی مقامی آبادی کی پناہ گزین کیمپوں میں فوج کی مدد سے منتقلی کا عمل جاری ہے۔

مقامی آبادی کا پاک فوج کی جانب سے مصیبت کی گھڑی میں مدد کرنے پر اظہار تشکر کیا گیا ہے۔