ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے ایک دن میں107 اموات،کیسز 1لاکھ 26ہزار ہوگئے

کورونا سے ایک دن میں107 اموات،کیسز 1لاکھ 26ہزار ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 107زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 2463ہوگئی ،پہلی بار ایک دن میں 6397 ریکارڈ کیسز سامنے آگئے جس کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ پچیس ہزار 933تک جا پہنچی ،40247 مریض صحتیاب ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 107 اموات ریکارڈ ہوئیں ،ملک بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2463 ہوگئی۔، این سی او سی کے مطابق کورونا کے 40247 مریض صحتیاب ہوگئے۔

دوسری جانب ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز بھی ناکافی ہوگئے، سرکاری ہسپتالوں میں صرف 34 وینٹی لیٹرز خالی رہ گئے،سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کوررونا سے متاثرہ 729 مریض داخل 183 آئی سی یو اور 115 وینٹی لیٹر پر ہیں۔24گھنٹے کے دوران لاہور میں مزید 14 اموات کے ساتھ مجموعی تعداد 314 ہوگئی۔ 971 نئے کیسز سامنے آئے اور مجموعی تعداد 23756 ہوگئی ہے۔ 

پنجاب میں کورونا وائرس کے1919 نئے کیسزکے بعد تعداد 47382 ہو گئی۔ صوبے بھر میں کورونا سے 49 اموات ہوئی ہیںجس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 890 ہوگئی۔ ترجمان محکمہ پرائمری ہیلتھ کے مطابق اب تک 327,072 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 9546 ہو چکی ہے۔علاوہ ازیں ریجنل ٹیکس دفاتر میں مزید3 نئے کیسز سامنے آگئے۔ایف بی آر کے افسروملازمین میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کارپوریٹ آرٹی او کے سینئر آڈیٹر محمد سہیل کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیاہے۔اسی طرح زون ون کے انسپکٹر ان لینڈریونیو راجہ ندیم اور کے پی او نوید کھوکھر کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔ٹیکس دفاتر میں کرونا کیسز سامنے آنے کے باوجود عملہ کے ٹیسٹ نہیں کروائے جارہے ۔ٹیکس دفاتر کے داخلی دروازوں پر داخلہ سے قبل ملازمین،افسران و سائلین کا بخار بھی چیک نہیں کیا جارہا ہے۔دریں اثناء پنجاب پولیس کے دوافسروں نے کرونا وائرس کو شکست دے دی رپورٹس نیگٹو آگئیں۔ جبکہ دو روز میں 108ملازمین مہلک مرض کا شکار ہوگئے صوبہ بھر میں تعداد 1032 ہوگئی ۔

ڈی آئی جی آپریشنزپنجاب سہیل سکھیرا اور اے آئی جی فنانس ڈاکٹر آصف شہزاد کا دوبارہ ٹیسٹ نیگٹیو آ گیاہے جبکہ ری کنفرمیشن ٹیسٹ کے سیمپلزبھی بھجوادیے جائیں گے۔دوسری جانب 577اہلکارو افسر مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 455اہلکارکورونا وائرس کوشکست دیکر گھروں کو چلے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق اب تک 22ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ 18ہزارکے قریب کے ٹیسٹ نیگیٹو جبکہ 2800 سے زائد اہلکاروں کے ٹیسٹوں ک زرلٹ کاانتظارہے۔ کوروناسے پولیس کے شہدا کی تعداد 7 ہو چکی ہے ۔

Shazia Bashir

Content Writer