میڈیکولیگل کیسز، پوسٹ مارٹم کے رولز میں ترامیم کیلئے اقدامات کیے جائیں

میڈیکولیگل کیسز، پوسٹ مارٹم کے رولز میں ترامیم کیلئے اقدامات کیے جائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صوبائی وزیر قانون وبلدیات راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکریٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس ہواجس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزرا ء تیموراحمدخان، کرنل (ر)ہاشم ڈوگر اور انصرمجید، چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر، آئی جی پنجاب عارف نواز، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید مرتضیٰ شاہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ صوبہ کے باقی ڈویژنل کمشنرزاورآرپی اوز ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبہ بھرمیں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر امورزیربحث آئے جبکہ کمشنرزاورآر پی اوزنے اپنے علاقوں میں امن عامہ کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
صوبائی وزیرقانون نے صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو سکیورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی ہدایت کی گئی کہ میڈیکولیگل کیسزاور پوسٹ مارٹم کے رولز میں ترامیم کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اجلاس میں چینی شہریوں کی پاکستانی خواتین سے شادیوں کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔ صوبائی وزیر ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی شادیوں کے معمولی مسئلہ کو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر اثر انداز نہیں ہونا چاہیے۔
چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر نے کہا کہ اس حوالے سے اپنے مذہبی و ثقافتی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چینی حکومت کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer