سرکاری سکولوں میں بھرتی ہونے والے نئے ایجوکیٹرز کا ٹریننگ شیڈول جاری

سرکاری سکولوں میں بھرتی ہونے والے نئے ایجوکیٹرز کا ٹریننگ شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: سرکاری سکولوں کے نئے ایجوکیٹرز کا ٹریننگ شیڈول جاری، تیس ہزارایجوکیٹرز کی ٹریننگ بائیس جون سے شروع ہوگی۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ نے ان کی ٹریننگ کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق 30 ہزار 918 ایجوکیٹرزکی ٹریننگ ہو گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شہر کے 11 سو سکول رواں سال نان سیلری بجٹ سے تاحال محروم

علاوہ ازیں اکیڈمی کے تحت بائیس اور 23 جون کو ٹریننگ ہوگی، جس کے لیے سات سو تہتر ماہرین تعلیم کی خدمات لی گئی ہیں۔ محکمہ کی جانب تمام ایجوکیٹرز کو ٹریننگ میں لازمی طور شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔