وقاص احمد: فیکٹری ایریا کے علاقے میں ایک ٹریفک حادثے کے دوران ریلوے پولیس کا کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق 27 سالہ صداقت کو والٹن روڈ پر موٹر سائیکل نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔ حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کانسٹیبل کو فوری طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق کانسٹیبل صداقت سکھر سے ٹریننگ کے لیے والٹن اکیڈمی آیا تھا۔ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔