ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روئی کی قیمتوں میں تیزی، ایک ہفتے میں 400 روپے فی من اضافہ

روئی کی قیمتوں میں تیزی، ایک ہفتے میں 400 روپے فی من اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان، ایک ہفتے کے دوران روئی کے نرخوں میں 400 روپے فی من اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق پنجاب میں روئی کی قیمتیں بڑھ کر 18 ہزار 200 روپے فی من تک پہنچ گئی ہیں  جبکہ سندھ میں روئی کے سودے 17 ہزار 700 روپے فی من تک کیے جا رہے ہیں۔

 احسان الحق نے بتایا کہ کاٹن زونز میں درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے کے باعث کپاس کی فصل کو مشکلات کا سامنا ہے ، شدید گرمی کے باعث فصل کی نشوونما متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آبپاشی کا دورانیہ کم رکھیں اور فصل کو ہلکا پانی لگائیں تاکہ گرمی کے اثرات کم کیے جا سکیں، اس کے علاوہ کپاس کی فصل کو اجزائے صغیرہ (مائیکرو نیوٹرینٹس) کے سپرے کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ فصل کی بہتر نشوونما ممکن ہو سکے۔ 
 

Ansa Awais

Content Writer