سٹی 42 : نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے آج اسلام آباد کے جی-10 مرکز میں ایک غیر قانونی کال سینٹر پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی۔
این سی سی آئی اے کے ترجمان کے مطابق غیر قانونی کال سینٹر میں پانچ غیر ملکی باشندے اور 60 سے زائد پاکستانی لڑکے اور لڑکیاں کام کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران تمام پانچوں غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار کیے گئے افراد غیر قانونی کال سینٹر چلانے میں ملوث تھے۔
علاوہ ازیں این سی سی آئی اے نے اعلان کیا ہے کہ ان افراد کو سہولتیں اور سیکیورٹی فراہم کرنے والے دیگر عناصر کے خلاف بھی مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
این سی سی آئی اے کے ترجمان نے ایجنسی کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ایسی تمام غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی جو ملکی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔