ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مولانا طارق جمیل کی ملائیشیا میں مفتی اسماعیل مینک سے ملاقات

مولانا طارق جمیل کی ملائیشیا میں مفتی اسماعیل مینک سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : عالمِ دین مولانا طارق جمیل کی ملائیشیا میں زمبابوے کے مفتی اعظم مفتی اسماعیل مینک سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملائیشیا میں ہونے والی 2 روزہ  گلوبل مسلم سمٹ میں طارق جمیل کی مفتی مینک سے ملاقات ہوئی۔

 مولانا طارق جمیل نے اپنے فیس بک اور ایکس اکاؤٹ پر ملاقات کی تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے لکھا کہ سمٹ کے دوران مجھے معروف اسلامی اسکالر مفتی اسماعیل مینک سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ یہ ملاقات روحانیت، محبت اور اُمتِ مسلمہ کی بھلائی کے لیے کی جانے والی یاد دہانیوں سے بھرپور تھی۔

مولانا طارق جمیل نے مزید لکھا کہ سمٹ کے دوران میں نے ایک ایسی شخصیت سے گفتگو کی جو اسلام کی خدمت کے لیے خود کو وقف کر چکی ہے، ہماری بات چیت ناصرف ایک دوسرے کے لیے محبت و احترام پر مبنی تھی، بلکہ امت کے اتحاد اور فلاح کے لیے بھی گہری فکر کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے لمحات روحانی تقویت کا ذریعہ بنتے ہیں اور یہ احساس دلاتے ہیں کہ دنیا بھر میں ایسے کئی دل اب بھی اسلام کی روشنی سے منور ہیں، الحمد للّٰہ! اللّٰہ تعالیٰ ایسی ملاقاتوں کو باعثِ خیر و برکت بنائے۔