ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

6 ماہ میں اسلحہ کی نوک پر 5 کاریں چھینی گئیں جبکہ 137 کاریں چوری

 6 ماہ میں اسلحہ کی نوک پر 5 کاریں چھینی گئیں جبکہ 137 کاریں چوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں گن پوائنٹ پر کار چھیننے اور چرانے کی وارداتیں بھی بدستور جاری ہے  

رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران اسلحہ کی نوک پر 5 کاریں چھینی گئیں،شہر کے مختلف علاقوں سے 6 ماہ کے دوران 137 کاریں چور لے اڑے 

 پولیس ریکارڈ  کے مطابق کار چھیننے کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 4 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گن پوائنٹ پر کار چھیننے کا ایک مقدمہ درج کیا گیا، کار چوری کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 45 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا،صدر ڈویژن کار چوری کی 29 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، کینٹ ڈویژن کار چوری کے 26 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، سول لائنز ڈویژن سے 17، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 12 کاریں چوری ہوئیں،سٹی ڈویژن میں 6 ماہ کے دوران کار چوری کے 8 مقدمات کا اندراج کیا گیا،