مون سون کا نیا سپیل ملک کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کا سلسلہ جاری

مون سون کا نیا سپیل ملک کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کا سلسلہ جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ملک میں مون سون کے دوسرے اسپیل کے تحت بعض علاقوں میں بادل برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 17 جولائی تک پنجاب، خیبرپختونخوا،آزادکشمیر ، گلگت بلتستان،سندھ اور بلوچستان میں مختلف اوقات میں بارش ہوگی۔جس سے لینڈسلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
پنجاب کے موسم کی بات کریں بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ لاہور اور دیگر علاقوں میں مطلع ابرآلود رہا۔بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36 ، کم سے کم 26ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا کی رفتار 10کلومیٹرفی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 55فیصدریکارڈ کیا گیا ۔
اس طرح اسلام آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37 کم سے کم 26 ڈگری سینٹی گریڈ ، ہوا کی رفتار18 اور نمی کا تناسب 55 فیصد رہا۔ادھر سندھ بھر میں شدید گرمی کا راج ہے، تاہم کراچی اور بعض اضلاع میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔ شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ، کم سے کم 29ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا کی رفتار 34کلومیٹرفی گھنٹہ اور نمی کا تناسب63فیصدریکارڈ رہا۔
بلوچستان بھی شدید گرمی کی لہرجاری ہے۔کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت39 ، کم سے کم21ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا کی رفتار 13کلومیٹرفی گھنٹہ اور نمی کا تناسب13فیصدریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب، خیبرپختونخوا میں بھی موسم گرم رہا،تاہم پشاور سمیت بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے،کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40، کم سے کم 28ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا کی رفتار 14کلومیٹرفی گھنٹہ اور نمی کا تناسب52فیصدریکارڈ رہااس طرح گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود جبکہ آزادکشمیر میں گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔