لاہور میں مون سون کا دوسرا اسپیل انٹر

لاہور میں مون سون کا دوسرا اسپیل انٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہو رمیں مون سون کا دوسرا اسپیل انٹر ہوگیا، 17 جولائی تک خوب بادل برسیں گے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سے17 جولائی تک بارشوں کی نوید سنائی گئی ہے،کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے،  آزادکشمیر، خطہ پوٹھوہار، مشرقی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوا میں بارش متوقع ہے جبکہ اسلام آباد میں آندھی،تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 کشمیر، مری، گلیات،اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، جہلم، اٹک، منڈی بہاؤالدین، نارووال، حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی ہے بارش کا سلسلہ 17جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

 گلگت بلتستان، چترال، سوات مانسہرہ، پشاور، مردان لکی مروت، کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی تھی کہ14 سے 16 جولائی تک بارکھان، لورالائی، لسبیلہ، سکھر، جیک آباد میں بادل برسنے کا امکان ہے۔ پیشگوئی کے مطابق 14 سے 17 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق لاہور کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35 اور کم سے کم 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، بارش کے 50 فیصد امکانا ت ہیں، شہرکا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس109 ریکارڈ کیا گیا۔