ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگدل ماں کا کمسن بیٹی پرگرم استری، قینچی کیساتھ بدترین تشدد

سنگدل ماں کا کمسن بیٹی پرگرم استری، قینچی کیساتھ بدترین تشدد
کیپشن: Torture on girl by mother
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاض احمد) آسمان گرا نہ زمین پھٹی ,لاہور کے مضافاتی علاقے میں ماں نے مبینہ طور پر کم سن بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا, چھوٹی سی غلطی پر سنگدل ماں نے بیٹی کو قینچیاں مار کر اور استری لگا شدید زخمی کر دیا۔
 پولیس کے مطابق ماں نے ظلم کی انتہا کردی،ماؤں کے بچوں پر ظلم کی خبریں اکثر سننے میں آتی رہتی ہیں پتہ نہیں کب لوگوں کی سوچ بدلے گی،لاہور کے مضافاتی علاقے میں ماں نے مبینہ طور پر کم سن بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،وقوعہ ضلع شیخوپورہ کے علاقہ برج اٹاری میں پیش آیا جہاں ماں نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی پر بہیمانہ تشدد کیا۔

چھوٹی سی غلطی پر سنگدل ماں نے بیٹی کو قینچیاں مار کر اور استری لگا شدید زخمی کر دیا، 11 سالہ بچی شیزا کا پورا جسم زخموں سے بھر گیا، ماں مصباح نے بچی کے بال بھی کاٹ دئیے، بچی شیزا کا کہنا تھا کہ زخموں کے باعث سویا بھی نہیں جاتا، ماں اکثر شدید تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کمسن گھریلو ملازمین پر تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،گھریلو حالات سے تنگ کچھ والدین بچوں کو کم عمری میں ہی بڑی حویلیوں میں گھریلو ملازم رکھوادیتے ہیں،بعض واقعات میں تو  گھر کے مالکان کے تشدد سے چھوٹے بچے بچیاں جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، پاکستان میں بچوں کے ساتھ پیش آنے والا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer