ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عائزہ خان نے مادھوری ڈکشٹ کا روپ دھار لیا، تصاویر وائرل

Ayeza Khan
کیپشن: Ayeza Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے نورجہاں کے بعد اب بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا روپ دھار لیا۔

عائزہ خان آج کل اپنے سُپر ہٹ ڈراموں اور حسین فوٹو شوٹ کے ذریعے مداحوں کی آنکھوں کا تارا اور دلوں کی دھڑکن بنی ہوئی ہیں، عائزہ خان کو پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک خاص مقام حاصل ہے، اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر مادھوری ڈکشٹ کا روپ دھارے اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں،  جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

انہوں نے مادھوری ڈکشٹ کا روپ دھارے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں جیسے ہی مادھوری ڈکشٹ کا نام سنتی ہوں تو میرے دماغ میں فوراَ آتا ہے، (ایک دو تین ) اور (دیو بابو)۔‘

انہوں نے مادھوری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’جب آپ ان کی طرف دیکھتے ہیں تو آپ کو لگتا ہے کہ دل تو پاگل ہے۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

عائزہ نے پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اوہ کتنا دلچسپ وقت تھا، ہمیں مادھوری ڈکشٹ کو دیکھنے اور ساتھ مل کر ڈانس کرنے کا موقع ملا۔کتنی حیرت انگیز ڈانسر اور کیا حیرت انگیز اداکارہ ہیں جو کہ آنکھوں میں صرف آنسوؤں سے آپ کا دل ہلا سکتی ہیں۔

عائزہ خان نے مادھوری سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ان کے جیسے کپڑے پہننے کا اہل بننا ایک خواب تھا، میری خواہش ہے کہ میں ان سے ملاقات کروں اور انہیں بتاؤں کہ وہ کتنی خوبصورت ہیں اور وہ میرے پورے کیریئر میں میرے لیے اتنی بڑی مثال کیسے رہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer