(عثمان علیم)کمشنر لاہور کی نجی تعلیمی ادارے کی ویئرز ماسک مہم میں شرکت،کمشنر لاہور نے کووڈ بچاو کیلئے ماسک کی اہمیت پر آڈیٹوریم میں گفتگو کی ۔
کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان نے بحیثیت مہمان خصوصی ماسک مہم میں شرکت کی۔ مہم میں چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم ۔چیئرمین پرائیویٹ سکولز مینیج ایسوسی ایشن کاشف ادیب نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پرکمشنر لاہور نے کووڈ بچاو کیلئے ماسک کی اہمیت پر آڈیٹوریم میں خطاب کیا اور ماسک تقسیم کیے۔
کیپٹن ر محمد عثمان کا کہنا تھا کہ کووڈ وائرس نے تعلیمی اداروں اور طلباء کی سرگرمیوں کو شدید متاثر کیا ہے۔آج جس گروپ ادارے میں آیا ہوں۔وہاں ہر فرد ویکسینیٹڈ ہے،ماسک پہنا ہوا ہے۔کووڈ کی چوتھی لہر اورنئےوائرس کے پھیلاو کا بھی خدشہ ہے،کووڈ وائرس نے معاشرتی اقدار ،رہن سہن طریقوں کو یکسر بدل دیا ہے۔تحقیق اور سائنسی بنیاد پر لاہور ویئرز ماسک پروگرام شروع کیا ہے۔انٹرنیشنل ڈونرز و ریسرچ ادارے بھی لاہور ویئرز ماسک مہم میں شراکت دار ہیں۔
کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور غیر ملکی یونیورسٹیوں کا تعاون بھی حاصل ہے،اساتذہ تربیت کرتے ہیں،طلباء ہر قومی فرض کا ہراول دستہ ہیں۔کمشنر لاہور نے طلبا میں ماسک تقسیم کیے۔سوالات کے جوابات دیے۔