ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ ؛ ہیلتھ کارڈ سکیم بحال

وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ ؛ ہیلتھ کارڈ سکیم بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی حکومت  نے  بڑا فیصلہ کرلیا ، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے ہیلتھ کارڈ اسکیم بحال ہوگئی۔

ہیلتھ کارڈ اسکیم 16 جنوری سے باقاعدہ طور پر فعال ہو جائے گی۔چالیس ارب روپے کے پی سی ون کی منظوری، صحت کے شعبے میں بڑا ریلیف پیکج کرلیا۔ہیلتھ کارڈ سے ایک کروڑ سے زائد شہریوں کو علاج معالجے کی سہولت میسر ہوگی۔اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام مستحق خاندان ہیلتھ کارڈ سے مستفید ہوں گے۔

ہیلتھ کارڈ کے تحت سرکاری و نجی اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔مہنگے علاج، آپریشنز اور ادویات کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ہیلتھ کارڈ اسکیم 30 جون 2027 تک نافذ العمل رہے گی۔

وفاقی حکومت کے مطابق ہیلتھ کارڈ عوامی فلاح کا اہم منصوبہ ہے۔ہیلتھ کارڈ کی بحالی پر شہریوں میں خوشی کی لہر، فیصلے کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔