بارات میں شامل گاڑی کو حادثہ، دو باراتی جاں بحق، 18 زخمی

Road Accident in Kohistan, Batgram Hospital, Rescue1122, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کوہستان  کے علاقہ میں بارات کے ساتھ جانے والی گاڑی کو حادثہ  پیش آنے کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق 18 زخمی ہو گئے۔
کوہستان کے علاقہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بارات قلاء سے کوذ گھمبیر  جا رہی تھی ، بارات مین شامل ایک گاڑی کھای میں گر  گئی۔ گاڑی مین سوار دو افراد موقع پر فوت ہو گئے، 18 زخمیوں کو ہسپتال منتقل  کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ حادثہ میں شدید زخمی ہونے والے 9 باراتیوں کو بٹگرام منتقل کیا جا رہا ہے۔