پاکستان کا ہائی ٹو میڈیم ائیر ڈیفنس ویپن سسٹم کا پہلا کامیاب تجربہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان  نے ہائی ٹو میڈیم ائیر ڈیفنس ویپن سسٹم کا پہلا کامیاب تجربہ کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مشق البیزا 3 کے دوران مختلف ائیر ڈیفنس ویپن سسٹمز کا مشاہدہ کیا۔

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سونمیانی میں آرمی ائیر ڈیفنس سسٹم کے مربوط فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ 

مشقوں میں ہائی ٹو میڈیم ائیر ڈیفنس ویپن سسٹم، لو ٹو میڈیم ائیر ڈیفنس سسٹم، شارٹ رینج ائیر ڈیفنس سسٹم اور ایکسٹینڈڈ شارٹ رینج ائیر ڈیفنس سسٹم شامل ہیں۔ آرمی چیف نے  کور آف آرمی ائیر ڈیفنس کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ لگانے کی صلاحیتوں کو سراہا۔

جنرل عاصم منیر نے افسروں اور جوانوں سے بھی بات چیت کی اور کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج پاکستان کے خلاف کسی بھی خطرے کو روکنے اور اس کا جواب دینے کے لیے اپنے دفاعی نظام میں جدت لارہی ہیں۔

جنگی مشق البیضا3 کا مشاہدہ

آرمی چیف نے سون میانی میں جنگی مشق البیضا 3 میں ایئر ڈیفنس سسٹمز کی فائرنگ کا مشاہدہ کیا، انہوں نے ہائی میڈ سمیت مختلف آرمی ایئر ڈیفنس سسٹمز کا جائزہ بھی لیا، انہوں نے آرمی ایئر ڈیفنس کی آپریشنل تیاریوں پر اطمنان کا اظہار کیا۔

کور کمانڈر کراچی، کمانڈر آرمی ائیر ڈیفنس، انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن اور انسپکٹر جنرل آرمز نے بھی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آرمی ائیر ڈیفنس سینٹر کا بھی دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ائیر ڈیفینس کور کے کرنل کمانڈنٹ کی تعیناتی

دریں اثنا  آرمی چیف  جنرل سید عاصم منیرنے لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال کو آرمی ائیر ڈیفنس کور کے کرنل کمانڈنٹ کے طور پرتعینات کردیا ہے۔