شہباز شریف نے کراچی سے الیکشن لڑنے کا ارادہ ترک کر دیا

Shahbaz Sharif, Mustafa Kamal, City42, NA242, NA248, MQM and PMLN, Karachi Politics, Election 2024
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کراچی میں این اے 242 سے دستبردار ہو گئے ،اس کے بعد بھی مسلم لیگ نون اور  ایم کیو ایم پاکستان کے مابین الیکشن 2024 میں  کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 242 پر ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 سے ستبردار ہو گئے تاہم ایم کیو ایم کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے دونوں جماعتوں میں ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے بتایا کہ شہباز شریف کراچی کے ضلع کیماڑی سے قومی اسمبلی کی نشست سے دستبردار ہو گئے ہیں، شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی واپس لینے آیا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن جس طرح قریب آرہے ہیں سیاسی گہما گہمی بڑھتی جا رہی ہے، این اے 242 پر شہباز شریف الیکشن نہیں لڑیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا کہ شہباز شریف کی جگہ خواجہ شعیب این اے 242 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔ 

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 242 پر کئی روز سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکا۔ ایم کیو ایم کے سینئیر لیڈر مصطفیٰ کمال این اے 242 سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ اس حلقہ سے ہی شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروائے گئے تھے جو آج واپس لے لئے گئے لیکن مقامی کارکنوں کے دباؤ کے سبب مسلم لیگ نون یہ حلقہ ایم کیو ایم کو دینے پر تیار نہین ہے۔ دوسری جانب مصطفیٰ کمال بھی اس نشست سے دستبردار ہونے پر تیار نہیں ہیں۔ اس حلقہ کے معاملے پر دونوں جماعتوں کے وفود نے ایک دوسرے سے کئی ملاقاتیں کیں لیکن اب تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ 

جمعہ کے روز یہ بھی اطلاع آئی کہ مصطفیٰ کمال نے کراچی مین جس دوسرے حلقہ این اے 248 سے کاغذات جمع کروائے تھے وہ  وہاں سے کاغذ واپس لے کر صرف 242 سے الیکشن لڑیں گے۔چند روز قبل یہ خبر آئی تھی کہ مصطفیٰ کمال این اے 242 سے دستبردار ہو گئے ہیں تاہم اگلے ہی روز ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے اس خبر کی تردید کر دی تھی۔