(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ ہم نے اسمبلی بچانے کی اپنی بھرپور کوشش کی،انتخابات ہوتے ہیں تو ہم اس کیلئے پہلے سے ہی تیار ہیں، ہم الیکشن لڑیں گے اور کامیاب بھی ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رانا ثنا اللہ نے کہاکہ بعض معاملات آئینی و قانونی ہونے کے ساتھ غیر مناسب بھی ہوتے ہیں،ضد، انا، غلط بیانیے کو آگے بڑھانے کی خاطر سفارتی سطح پر ملک کا نقصان کیاگیا،اس ہم عوام میں جا کر اس کا عمل عوام کے سامنے رکھیں گے ۔
ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم کو یو اے ای کے کامیاب دورے پر مبارکباد دی،وزیراعظم کی محنت سے معاشی بحران پر قابو پایا جارہا ہے،وفاقی وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ ایک بدبخت سیاسی لیڈر ملک کو ڈیفالٹ کرنے پر تلا ہواہے، اسمبلیوں کو وقت سے پہلے توڑنا غیر جمہوری اور غیر آئینی کام ہے، پہلے مارشل لا ایڈمنسٹریٹرز اسمبلیاں توڑا کرتے تھے، اب سیاسی آمر سوچ رکھنے والا توڑ رہا ہے ۔