امریکا نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

South Korea
کیپشن: South Korea
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) میزائل تجربات کے بعد امریکا نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی جانب  سے 3 میزائل تجربات کے بعد جوبائیڈن انتظامیہ نے شمالی کوریا کو میزائل پروگرام میں مدد فراہم کرنے کی بنیاد پرشمالی کوریا کی 6 اورایک روسی کمپنی  پر پابندیاں عائد کردیں۔امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ نئی پابندیوں کا مقصد شمالی کوریا کو میزائل پروگرام میں مزید پیشرفت سے روکنا ہے۔

امریکا نے روسی کمپنی پرالزام عائد کیا ہے کہ اس نے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کے لئے روس اورچین سے مختلف پرزوں کی خریداری کی۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے کچھ دنوں کے وقفے سے 3 میزائل تجربات کئے ہیں جن میں 2 میزائل تجربات گزشتہ ہفتے کیے گئے۔

Sughra Afzal

Content Writer