ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سولر سسٹم سے بجلی بنانے والے جنریشن لائسنس سے مستثنیٰ قرار

LESCO
کیپشن: LESCO
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) وفاقی حکومت نے سولر سسٹم سے بجلی بنانے والوں کو جنریشن لائسنس سے مستثنیٰ قرار دیدیا۔

ذرائع کے مطابق جنریشن لائنس کی شرط 25 کلو واٹ تک کے کنکشنز پر ختم کردی گئی،  وفاقی حکومت نے سولر پینلز سے بجلی بنانے والوں کو 28 روز کے دوران کنکشن دینے کی منظوری دیدی، سولر سسٹم پر کنکشن لینے والے متعلقہ سب ڈویژن میں درخواست دیں گے، منظور شدہ لوڈ کے مطابق صارفین کو ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا جائے گا۔

 ڈیمانڈ نوٹس جمع ہونے پر میٹریل کی منظوری دی جائے گی، منظوری ملنے پر آپریشن ونگ میٹر لگائے گا، ایم اینڈ ٹی کی ٹیم میٹر کو سیل کرے گی، ریونیو ڈیپارٹمنٹ ایم سی او فیڈ کرکے بلنگ بائی ڈائریکشنل میٹر پر منتقل کر دے گا۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل نیپرا سے لائسنس کے حصول کے لئے 90 روز میں صارفین کو کنکشن ملتا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer