لاہور کے بڑے بدمعاشوں کے گرد گھیرا تنگ

لاہور کے بڑے بدمعاشوں کے گرد گھیرا تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور کے بڑے بدمعاشوں کے گھروں پر بڑے چھاپے، طیفی بٹ، گوگی بٹ سمیت اسلحہ لیکر گھومنے والوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی لاہور کے حکم پر لاہور پولیس کا بڑے بدمعاشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ کریک ڈاؤن میں 155 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ پولیس نے ٹیپو ٹرکاں والا کے ڈیرے سمیت متعدد مقامات پر ریڈ کی۔ ریکارڈ یافتہ افراد کے ڈیروں سے 50 ریکارڈ یافتہ ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق بدمعاشوں کے ڈیروں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔ ڈیروں پر چھاپوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئیں۔ چھاپوں میں پولیس نے ڈیروں پر الیکٹرونک اشیا توڑ دیں۔ لاہور پولیس نے چھاپوں کی تفصیلات حکومت کو بھی بھجوادیں اور چیف سیکرٹری کو بھی چھاپوں سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں لاہورپولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شریف شہریوں کی املاک ہتھیانے والے بدمعاشوں اور قبضہ گروپوں کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت کارروائی کی جائے۔جرائم کی روک تھام اور ملزمان کو پابند سلاسل کرنے کیلئے انویسٹی گیشن معیار میں بہتری کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔کرائم پاکٹس میں پیک ٹائم کے دوران سرکل افسران خود فیلڈ میں پٹرولنگ پلان اور صورتحال کی مانیٹرنگ کریں۔

منشیات فروشی کے قلع قمع کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لاتے ہوئے ملزمان کو پابند سلاسل کیا جائے۔بڑے مگر مچھوں کو ٹارگٹ کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروشی میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ سپروائزری افسران مثالی لیڈر کا کردار ادا کرتے ہوئے ماتحت سٹاف سے بہترین پرفارمنس لیں۔بہتراخلاق، مثبت رویے اور عوام دوست پولیسنگ سے شہریوں کے ساتھ روابط کو بہتر سے بہتر بنائیں۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سمیت دیگر افسران موجود تھے۔