سن کر صدمہ ہوا کہ طیارہ ایران نے تباہ کیا: فخر عالم

سن کر صدمہ ہوا کہ طیارہ ایران نے تباہ کیا: فخر عالم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی ) معروف اداکار اور خود جہاز اڑا کر دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی فخر عالم نے یوکرینی طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے ٹوئٹس میں لکھا کہ انہیں یہ سن کر شدید صدمہ پہنچا ہے کہ تہران میں مسافر طیارے کی تباہی کا ذمہ دار ایران ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے۔ میں جہاز میں موجود تمام مسافروں کا درد محسوس کرسکتا ہوں اور پائلٹ نے آخری لمحوں میں خود کو کتنا بے بس محسوس کیا ہوگا۔یہ بلاشبہ ایک دل دہلا دہنے والا واقعہ ہے۔

 واضح رہے کہ 8 جنوری کو تہران سے یوکرین کے دارالحکومت کیف جانے والا مسافر طیارہ بوئنگ 737 حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں 167 مسافر اور عملے کے 9 افراد سوار تھے۔ ایران نے طیارہ حادثے کو انسانی غلطی قرار دیتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer