ویب ڈیسک : پاکستان فلورملزایسوسی ایشن کے حکومت پنجاب سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، جس کے بعد ایسوسی ایشن نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کا عندیہ دے دیا۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب بھرمیں آٹے کی سپلائی معمول کے مطابق جاری رہے گی ۔ پنجاب بھرکے 64 سہولت اوررمضان سہولت بارزاروں میں آٹا کم نرخوں پرفروخت کیاجائے گا۔
فلورملزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10کلوگرام آٹےکا تھیلا 850 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ پنجاب بھرمیں فلورملزکی جانب سے 1550آٹاسیل پوائنٹ قائم کئےجائیں گے۔ سیل پوائنٹ پردس کلوآٹےکا تھیلا 905 اوربیس کلوکا تھیلا 1810روپےمیں فروخت ہوگا۔