ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:پیرافورس کے فزیکل ٹیسٹ کا سلسلہ جاری

لاہور:پیرافورس کے فزیکل ٹیسٹ کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل؛لاہور میں ایلیٹ ٹریننگ سینٹر بیدیاں روڈ پر پیرافورس کے فزیکل ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

 جہاں گریڈ 7 کے سارجنٹس کی 500 سیٹوں کے لیے امیدواروں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ لاہور کے لیے 65 سیٹیں مختص کی گئی ہیں، جن میں 15 فیصد سیٹیں خواتین امیدواروں کے لیے مخصوص ہیں۔

فزیکل ٹیسٹ کے دوران دوڑ، چھاتی، قد اور وزن کی جانچ بھی کی جا رہی ہے۔ ٹیسٹ اسسٹنٹ کمشنر صدر قیصر عباس کی نگرانی میں ہو رہا ہے، جبکہ ایس ڈی ای او پیرا تحصیل سٹی شفیق ڈوگر اور ڈپٹی کمشنر دفتر کا عملہ بھی موجود ہے۔

پہلی بار سارجنٹ لیول کا امتحان بذریعہ پنجاب پبلک سروس کمیشن لیا جائے گا۔ فزیکل ٹیسٹ میں کامیاب امیدوار بعد میں تحریری امتحان اور انٹرویو کے لیے بھی جائیں گے، اور کامیاب ہونے والے بھرتی کیے جائیں گے۔

اس سے قبل سارجنٹس کے لیے پولیس سے ڈیپوٹیشن پر جوان لیے جاتے تھے، لیکن اب پیرافورس براہ راست اپنی بھرتیاں کر رہی ہے، جس سے بھرتی کے عمل میں شفافیت اور آسانی متوقع ہے۔