ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ کا اعلان 

آسٹریلیا میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آسٹریلیا میں بھی رمضان المبارک کی باضابطہ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 گرینڈ مفتی آسٹریلیا ڈاکٹر ابراہیم ابو محمد نے بتایا ہے کہ رمضان کا آغاز 19 فروری 2026ء بروز جمعرات سے ہوگا۔ انہوں نے اس موقع پر اپیل کی کہ رمضان میں دنیا بھر خصوصاً غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔

اسی حوالے سے عمان نے بھی اعلان کیا ہے کہ یکم رمضان المبارک 2026ء 19 فروری کو ہوگا، اور غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمان چاند کی باقاعدہ رویت سے ایک ہفتہ قبل رمضان کی تاریخ کا اعلان کرنے والا پہلا عرب ملک بن گیا ہے۔