راؤ دلشاد: پنجاب حکومت نے پنجاب فلم سنسر بورڈ (PFCB) کی تشکیل نو کے تحت دو غیر سرکاری ممبران کی تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔
چیئرمین پنجاب فلم سنسر بورڈ کی سفارش پر اداکارہ ریشم اور اداکار سرمد کھوسٹ کی جگہ نئے ممبران کے نام تجویز کیے گئے، جن میں خالد علی بٹ اور رؤف خالد شامل ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ممبران کی تبدیلی کی درخواست غیر حاضری اور دیگر مصروفیات کی وجہ سے منظور کی گئی، جبکہ بورڈ میں تقرریوں اور تبدیلیوں کی سمری صوبائی کابینہ کو بھیج کر منظوری حاصل کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر یہ سمری کابینہ میں پیش کی گئی اور نئے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔