ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی والے گھر میں ڈکیتی، چور 55 لاکھ کے زیورات اور نقدی لے گئے

شادی والے گھر میں ڈکیتی، چور 55 لاکھ کے زیورات اور نقدی لے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے ایک شادی والے گھر میں ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے 55 لاکھ روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شہری اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب کے لیے گھر کو تالے لگا کر شادی ہال گیا تھا، جس دوران ملزمان نے گھر کا تالہ توڑ کر اندر گھس گئے۔ ملزمان نے تقریباً 5 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور 9 لاکھ روپے سے زائد نقدی و قیمتی اشیاء چوری کر لیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔