سٹی42: اسٹیج اداکارہ خوشبو خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ سنسر ریہرسل ٹیم میں کم از کم ایک خاتون کو شامل کیا جائے۔
خوشبو خان کا کہنا ہے کہ سنسر ریہرسل کے دوران تقریباً 20 افراد آ کر حکم چلاتے ہیں، جس سے اداکاراؤں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سنسر ٹیم کے بعض افراد بدتمیزی کرتے ہیں اور ایک واقعے کو بنیاد بنا کر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا گیا۔
اداکارہ نے ہاتھ جوڑ کر وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ خواتین فنکاروں کے احترام اور تحفظ کے پیش نظر سنسر ریہرسل ٹیم میں خاتون رکن کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔