ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 جشنِ بہاراں کے موقع پر شاندار دنگل کے انعقاد کا اعلان

 جشنِ بہاراں کے موقع پر شاندار دنگل کے انعقاد کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی:لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نے جشنِ بہاراں کے موقع پر شاندار دنگل کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔

 یہ روایتی مقابلے آج باغبانپورہ کے قومی ہیرو اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے جہاں شائقینِ کشتی کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

دنگل کا انعقاد پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے صدر چوہدری ارشد ستار کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے، جبکہ معروف پہلوان کالا پہلوان مقابلوں کی نگرانی کریں گے۔

منتظمین کے مطابق ہر کشتی کے فاتح پہلوان کو نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔ اس کے علاوہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے حصہ لینے والے پہلوانوں میں بادام اور مربہ بھی بطور انعام تقسیم کیا جائے گا۔

شہر بھر سے نامور پہلوان دنگل میں حصہ لیں گے، جبکہ شہریوں نے اس ثقافتی اور کھیلوں کے رنگا رنگ پروگرام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بھرپور شرکت کا عزم ظاہر کیا ہے۔