ویب ڈیسک : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہوگئے۔
پاکستان کا دورہ مکمل کرکے صدر ترکیہ رجب طیب اردوان خاتون اول کے ساتھ وطن واپس روانہ ہو گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف معزز مہمانوں کو رخصت کرنے کے لیے نور خان ایئربیس پر موجود رہے، صدر رجب طیب اردوان کو وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئربیس سے رخصت کیا۔ روانگی سے قبل ترک خاتون اوّل کو دورے کی تصویری البم بھی پیش کی گئی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔